: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کویت،31مئی(ایجنسی) کویت میں پولیس نے ایک مقامی شہری کو اپنے عریاں تارک وطن مصری ملازم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔دوران تفتیش اس کویتی آجر نے اپنے جرم کا اقرار کر لیا ہے۔ اس کویتی آجر کی اپنے مصری ملازم کو مارتے ہوئے ایک ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے۔اس فوٹیج میں خلیج کے روایتی سفید لباس میں ملبوس ایک شخص ننگے مصری کی تحقیر کررہا ہے،اس پر لاٹھیاں برسا رہا
ہے اور دوہتڑ مار رہا ہے۔ اس ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے فوری بعد مصر کی وزارت خارجہ نے کویتی حکام سے اس واقعے سے متعلق رابطہ کیا تھا۔کویتی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ اس مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کی شناخت علی الشامری کے نام سے کی گئی ہے۔اس نے اپنے جرم کا ''تفصیلی'' اعتراف کر لیا ہے۔ علی الشامری نے مبینہ طور پر پولیس کو بتایا ہے کہ یہ مصری اس کے یہاں کام کرتا ہے۔اس نے اپنے ملکیتی ایک موبائل اسٹور میں چوری کے بعد اس کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔